شاہد آفریدی کے سوشل ورک پرہلیری کلنٹن خوش

shahid afridi

کراچی (ٹاپ نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے سابق ٹیسٹ کرکٹرشاہد خان آفری کی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے سوشل ورک اوران کی صلاحیتوں کی معترف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔
یادرہے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا، جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔ واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ میں ہسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.