شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین میں دوریاں بڑھنے لگیں

Shah mehmood & jahangir tareen

لودھراں (خصوصی رپورٹ) آپس کی لڑائیاں منظرعام پرنہیں آنی چاہئیں اور بندکمرے میں فیصلہ کرناچاہیے جب کہ کسی سے ڈرتے ہیں نہ خوف میں ہیں ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کیا۔ یاد رہے کہ شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسے شخص سےکوئی مقابلہ نہیں جو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا جب کہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ شاہ محمود جواب دینے قابل نہیں۔

جہانگیر ترین نےمزید کہاکہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ غیر مناسب بات ہے کہ میں شاہ محمود کی بات پر کمنٹ کروں۔ پریس کانفرنس کےذریعے پی ٹی آئی کےکسی بھی لیڈر کی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف میں ایسی باتیں نہیں کی جاسکتیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپس کی لڑائیاں منظرعام پرنہیں آنی چاہئیں اور بندکمرے میں فیصلہ کرناچاہیے۔ آپس کی بات میڈیا میں کرنا غیرمناسب ہے، یہ بالکل بھول جائیں کہ کسی سے ڈرتے ہیں یا کسی سے خوف میں ہیں۔ ہم مقابلہ کرناجانتے ہیں، میں جرات مندانہ فیصلےکرتا ہوں، سیاست میں ڈیڈلاک ہوتےہیں، ٹوٹے بھی ہیں چیزیں بنتی اور بگڑتی بھی ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.