شلپا سیٹھی کو گانا گانا مہنگا پڑ گیا

shlipa sheety

ممبئ( مانیٹرنگ ڈیسک)شلپا سیٹھی کو گانا گانا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے ڈالا۔ حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔

اس موقع پر دیگر اشیاء کے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز ‘افلاطون’ نامی سوئیٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ‘افلاطون’ کا گانا بجنا شروع ہوگیا، جس پر اداکارہ اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.