شوہر نے 2 بیویوں سے نجات حاصل کر لی

husband wife quarrel

لاہور (ٹاپ نیوز) شوہر نے 2 بیویوں سے نجات حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شوہر نے اپنی دونوں بیویوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی، ملزم فرار ہو گیا۔

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی دونوں بیویوں نسرین بی بی اور بشرا بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر شوہر ریاست نے بیویوں پر فائر کیے اور فرار ہوگیا جبکہ پہلی بیوی نسرین کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے تھے۔

دوسری بیوی بشری سے سے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں، پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.