شہباز شریف نے دھول چٹا دی

shehbaz sharif pictures

لاہور (ٹاپ نیوز اردو) شہباز شریف نے دھول چٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق جن کی زبانیں یہ راگ الاپتے نہیں تھکتی تھیں کہ شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے، وہ اب کہاں ہیں۔ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر لیگی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آ گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں عوام کو ان کی آنیوں جانیوں سے دلچسپی نہیں ہے، منی لانڈرنگ کا جواب دیں۔

افواہوں کے بازار میں مندی، قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، شہبازشریف 2 ماہ بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ اپوزیشن لیڈر قافلے کی شکل میں ماڈل ٹاؤن آئے۔مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا عمران صاحب، شہباز شریف آ گئے ہیں، آپ کے گھبرانے کا وقت آ گیا، اب کرائے کےترجمان کیا کریں گے۔


Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.