شہباز شریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے: عمران خان

imran khan

پشاور: (ٹاپ نیوز) عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے۔ احمق حکمرانوں نے سوچا سڑکیں اور پل بنانے سے معاشرہ اوپر چلا جاتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔ تعلیم کی وجہ سے دیگر اقوام آگے نکل گئیں۔ نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ اصول کے ساتھ ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔ ایک غلام معاشرہ کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ میرٹ کی وجہ سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے ایک وقت تھا جب مسلمان سب سے آگے تھے۔ آج مغرب ہم سے آگے کیوں چلا گیا ؟ آج کے ایشین ٹائیگرز اس وقت ہم سے پیچھے تھے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.