شیخ رشید اہل کیسے ہو گئے؟

sheikh rasheed

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) شیخ رشید نا اہل ہونے سے بچ گئے۔ وہ کیسے اہل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

شیخ رشید کی نااہلی کے خلاف درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی تھی۔ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.