شیربکری بن چکا ہے:شاہ محمود قریشی

shah mehmood quershi

ملتان(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہوگا، پیپلز پارٹی سیاسی کھیل سے آئوٹ ہوچکی ہے ۔ مجھے تیر کمان سے نکلتا دکھائی نہیں دے رہا اور شیر بھی بکری بن چکا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا میں نے این اے 156،پی پی 216اور پی پی 217میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں تمام امیدواروں کو بلا کر پرکھا گیا ، ایک ایک امیدوار پر غور وفکر کرکے ٹکٹ جاری کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ٹکٹوں کی تقسیم پر آنے والی شکایات کو دیکھے گی ۔پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت سے قوم مایوس ہو چکی ہے ، عمران خان کی قیادت میں ایک نئی جدوجہد کی جارہی ہے ۔ ہماری جمہوری پارٹی میں لوگوں کو اختلافات ہو سکتے ہیں۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ سینئر سیاستدان ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے ۔

1 thought on “شیربکری بن چکا ہے:شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.