عجیب الخلقت مچھلی دریافت

wonderful fish images

کینبرا( ٹاپ نیوز) ایک اور عجیب الخلقت مچھلی دریافت۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی آسٹریلیا میں سمندری لہروں نے بھاری بھرکم عجیب الخلقت مچھلی کو ساحل پر دھکیل دیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔

ماہرین نے اس مچھلی کو سن فش کے نام سے پہچانا ہے، 1.8 میٹر (6 فٹ) لمبی اس مچھلی کو سب سے پہلے ساحل سے گزرنے والے مچھیروں نے دیکھا۔ ماہی گیری کے پیشے سے تعلق رکھنے والی لنیٹے گریزلاک نے فیس بک پر مچھلی کے ساتھ اپنے دوست کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے پہلی نظر میں مچھلی کو سمندر برد لکڑی سمجھا تاہم بعد میں انٹرنیٹ پر ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ اس کا نام سن فش ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کے نیشنل پارکس کی جانب سے مچھلی کی تصاویر اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کرتے ہوئے اس مچھلی کو غیر معمولی سرپرائز قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.