عمران اورزرداری شکست نہ دے سکے تو چور دروازے سے نااہل کرادیا: نواز شریف

nawaz sharif manshira

مانسہرہ (ٹاپ نیوز) منڈی مویشیاں گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سب ہاتھ دھو کر پیچھے پڑے ہیں کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالو، ان سب کے پیچھے آپ پڑجاؤ۔ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرداری اورعمران ہمیں شکست نہ دے سکا، ہمیں چور دروازے سے نا اہل کرایا۔ خود وہ آف شور کمپنیوں کا مالک اور لاکھوں پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کی لیکن عمران خان کو کہا گیا نہیں عمران تم معصوم اور بے قصور ہو۔ پیپلزپارٹی کے دور میں حاجیوں کو لوٹا گیا لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا، نواز شریف کے پیچھے سب پڑے ہوئے ہیں لیکن آپ ان سب کے پیچھے پڑ جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کرنے والے لوگ ان کو پسند نہیں ہیں۔ 70 سال سے یہی تماشا اس ملک میں ہوتا رہا ہے کسی وزیراعظم کو مدت پوری کرنے نہیں دی گئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلا روز الزامات لگاتا ہے اور 4 سال سے دھرنے دیتا رہا ہے لیکن اب پاکستانی قوم عمران خان کو رد کرچکی ہے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں ہے،2013 میں آصف زرداری اور عمران خان شکست نہیں دے سکے تو چور دروازے سے مجھے نا اہل کروایا دیا تاہم آئندہ انتخابات میں دونوں کو شکست فاش دیں گے، 2018 میں اوربھی زیادہ ووٹ ملیں گے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.