عمران اورزرداری نےعوام کومایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا: شہبازشریف

shehbaz with khuram

لاہور(ٹاپ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ جتنے منصوبےموجودہ دورمیں مکمل ہوئے، تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیردفاع خرم دستگیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سیاسی امورسمیت ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 5 سال خدمت کی۔ باشعورعوام ن لیگ کوہی ووٹ دیں گے۔توانائی بحران، دہشت گردی کا خاتمہ ن لیگی حکومت کا اعزازہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اورآصف زرداری نےعوام کومایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا۔ موقع ملا توسندھ، کے پی اور میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔
اس موقع پروزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔ انہوں نے صوبے میں یکساں ترقی کے وژن پرعمل کیا۔ ترقی کا تسلسل مسلم لیگ ن ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.