عمران اورنوازشریف اقتدار کیلئے سیاست کرتے ہیں: بلاول بھٹو

bilwal bhutto

منڈی بہاؤالدین (ٹاپ نیوز) کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان 2 ، 2 گھنٹے تقریریں کرتے ہیں اوراس میں ایک بھی کام کی بات نہیں ہوتی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں غربت ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا اورنہ ہی دے سکتے ہیں۔ وہ کوئی ہسپتال یا یونیورسٹی ہی بتا دیں جو انہوں نے 5 سال میں بنائی ہو۔ ان کا نہ ہی کوئی نظریہ ہے اورنہ ہی کوئی منشور، وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی نوازشریف کا ہی تسلسل ہیں۔ دونوں صرف سرمائے کے لئے سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں۔ (ن) لیگ نے کسانوں اور کاشتکاروں کو برباد کردیا ہے۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی پوری قیمت بھی ادا نہیں کی گئی۔غریب مر رہے ہیں اور یہ خوشحالی کی باتیں کرتے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.