عمران خان کی جارحانہ اننگز،سوسے زائد وکٹیں اڑا دیں

imran with waqas

لاہور(خصوصی رپورٹ) عمران خان کی جارحانہ اننگز جاری، اب تک مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دیں۔ وفاداریاں بدلنے والوں کا آخری پڑائو تحریک انصاف۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل۔ عمران خان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا۔ پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ عمران خان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے ہیں۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ نون کے الیکٹیبلز کی مزید وکٹیں بھی اڑیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.