عمران خان حاضر ہوں

imran khan press conference

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عمران خان حاضر ہوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل یعنی جمعرات کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کی جانب سے نازیبا اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.