عمران خان دنیا کا براترین انسان قرار

Shah mehmood & jahangir tareen

لاہور(خصوصی رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب تکمیل کی آخری مراحل میں ہے۔ کتاب کا مسودہ اداکار حمزہ علی عباسی کے ہاتھ لگ گیا جسے پڑھنے کے بعد حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ
کتاب کے متن سے لگتا ہے کہ ریحام پرہیز گار اور تہجد گزار خاتون ہیں اور عمران خان دنیا کے سب سے برے انسان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھنے کا تجربہ ہواہے ۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دیا گیاہے جبکہ ریحام خان نے خود کو تہجد گزار خاتون اورشہبازشریف کو حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی رونمائی 9 یا 10 جون کو ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں جبکہ ریحام خان نے لندن میں حسین حقانی سے بھی ملاقات کی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.