عمران خان سعودی ولی عہد سے آگے

عمران خان

عمران خان سعودی ولی عہد سے آگے نکل گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت کا اعزاز امریکی گلوکارہ کیٹی کو حاصل ہے۔

تاہم اعداد و شمار جاری کرنے والے برطانوی ادارے دی ایکسپرٹ انڈیکس ‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں ریاستوں و ممالک کے حکمرانوں و سربراہوں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا۔

ادارے نے حکمرانوں اور سربراہوں کی مقبولیت کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کے بڑھتے فالوورز سے لگایا اور ادارے نے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 12 عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد میں سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران خان نے نہ صرف سعودی شہزادے بلکہ برطانوی وزیر اعظم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو بھی فالووز میں پیچھے چھوڑ دیا۔

یوں عمران خان جہاں ٹوئٹر فالوورز میں کئی عالمی رہنماؤں سے آگے ہیں، وہیں وہ پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جن کے فالوورز ایک کروڑ کے قریب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.