عمران خان سے الیکشن کےبعداتحاد ہوسکتا ہے:آصف زرداری

asif zardari

لاہور (ٹاپ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا لہذا الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ ’نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ ہم جیل گئے کہ جمہوریت بنائیں، بی بی اور ذوالفقار بھٹو سمیت ہماری شہیدوں نے جمہوریت کے لیے شہادت دی‘۔
سابق صدر نے کہا کہ ’نوازشریف نے شہزادہ سلیم بن کر ہماری جدوجہد اور جمہوریت ختم کردی، آج ہم کمزور جمہوریت لے کر چل رہے ہیں، اس کو کسی وقت بھی کچھ ہوسکتا ہے۔ اس سے بڑا ہمارے ساتھ کیا ظلم کیا جائے جو انہوں نے کردیا‘۔
عمران خان سے انتخابی اتحاد کے سوال پر پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ جب ضرورت تھی تو ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔ اس بار بھی اگر ہوئی تو کرلیں گے۔ اگر نہیں ہوئی تو ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔ ہم نے حکومتیں کی ہیں اور کرکے دکھائیں۔ ہمیں وزیراعظم ہاؤس اورایوان صدر دیکھنے کا کوئی شوق یا لالچ نہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.