عیدالفطر پر بینکوں سے نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ

new note for eid 2019

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین 20 مئی سے 31 مئی تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئے کرنسی نوٹ ملک کے 142 شہروں میں 1700 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس کے لیے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر 20 سے 31 مئی کے دوران ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔ صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔

ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکے گا اور ایک آئی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات جیسے بینک برانچز اور کوڈ وغیرہ سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ایک شخص کو نئے نوٹوں کی گڈیاں مخصوص تعداد میں ملیں گی، یعنی دس کی 3، جبکہ پچاس اور سو کی ایک، ایک گڈی لی جاسکے گی۔ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کرنے والے سے ایک مسیج کے چارجز 2 روپے (پلس ٹیکس) ہوں گے۔اسی طرح ہر صارف اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف ایک ہی نمبر اورایک ہی شناختی کارڈ نمبراستعمال کرسکتا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.