فطرانہ کی کم از کم شرح سوروپے مقرر

fitrana

لاہور ( خصوصی رپورٹ) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 100 روپے ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے جَو 240 روپے، کھجور1600 روپے اور کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.