فواد خان نے بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے کی وجہ بتا دی

fawad khan family

کراچی(ٹاپ نیوز) فواد خان نے بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے کی وجہ بتا دی. تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر اپنے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں فواد خان کے خلاف بچوں کو پولیو کے قطرے نا پلانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز لاہور میں فواد خان کے خلاف بچوں کو پولیو کے قطرے نا پلانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ پاکستان میں پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر عطا نے سوشل میڈیا پر فواد خان کی اہلیہ صدف کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا ’’مسزفواد خان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا ہر بچہ پولیو سے محفوظ رہے۔ ‘‘

دوسری جانب فواد خان کی بیٹی کی ویکسی نیشن رپورٹ کے مطابق فواد خان کی بیٹی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور حمید لطیف ہسپتال سے پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کا کہنا ہے کہ فواد خان امریکہ میں ہیں اور جس وقت پولیو کی ٹیم گھر آئی وہ بچوں سمیت گھر سے باہر تھیں، پولیو ٹیم کی ڈرائیور سے بحث ہوئی اور انہوں نے ایف آئی آر درج کروادی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.