فوزیہ قصوری کی تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی؟

fozia kasuri

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) گزشتہ چند دنوں سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ا س پر مہر، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے حالیہ جھگڑے نے لگا دی۔ اب پی ٹی آئی کی سینئر ترین رہنما فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑ دینے کے اعلان کے بعد اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ کچھ تو ھے جس کی پردہ داری ہے۔

فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا باقاعدہ فیصلے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیاہے . انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ان لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے جن کی کوئی وقعت نہیں جو آگے چل کرپارٹی کے لئے نقصان دہ ثابت ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میں مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتی۔ میرے لئے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔

ذرائع کے مطابق فوزیہ قصوری نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.