فیس بک پر محبت رنگ لے آئی

love

ساہیوال ( ٹاپ نیوز) فیس بک پر محبت رنگ لے آئی۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر دوستی کے بعد امریکی ریاست میکسیکو کی لڑکی ہڑپہ کے نوجوان سے شادی کیلئے ساہیوال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی رہائشی خاتون آئیسا بک کی نوجوان ساجد نواز سے فیس بک پر دوستی محبت میں بدل گئی اور خاتون ساہیوال کے قصبہ ہڑپہ کے گاؤں 103 سیون پہنچ گئی۔ قبول اسلام کے بعد لڑکی کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا اور ساجد نوازسے کورٹ میرج ہوئی۔

گزشتہ روز ولیمہ کا اہتمام کیا گیا، قبل ازیں دولہا باقاعدہ دلہن لینے کے لئے اپنے ماموں کے گھر بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر پہنچا جس میں عزیز اقارب اور دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے جبکہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.