فیس بک کا نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

mark ziker

کراچی (ٹاپ نیوز) فیس بک کی جانب سے سالانہ ایف 8 ڈیولپرز کانفرنس کے موقع پر متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگیومنٹڈ رئیلٹی فلٹرز، آن لائن ڈیٹنگ اور اسٹریمنگ کے ساتھ فیس بک حریف ایپس کو ہمیشہ پیچھے رکھنا چاہتی ہے۔
مارک زکربرگ کی جانب سے سالانہ کانفرنس کے موقع پر درج ذیل فیچرز کا اعلان کیا گیا. جو آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کےدستیاب ہوں گے۔

واچ پارٹی

فیس بک لائیو کا آپشن تو طویل عرصے سے ہے مگر واچ پارٹی لائیو اسٹریمنگ کو کچھ مختلف انداز سے کرنا ہے۔ یعنی ایسی لائیو ویڈیو چیٹ جس میں صارف اور اس کے منتخب کردہ دوست ہی موجود ہوں۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ جیسے آپ کا دوست کانگریس کے سامنے پیش ہو تو آپ بھی اب دوستوں کے ساتھ ہوسکیں گے اور اکھٹے رو یا ہنس سکیں گے۔

ڈیٹنگ

ویسے تو یہ متنازع فیچر پاکستان میں دستیاب ہوگا یا نہیں، کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس کا حصہ بننے والے افراد کی پروفائل ان کے دوست نہیں دیکھ سکیں گے۔ آسان الفاظ میں یہ فیچر ایسے 2 افراد کو ملائے گا جو فیس بک تو استعمال کرتے ہیں مگر ایک دوسرے کے دوست نہیں۔ فیس بک کے بانی کے مطابق اس فیچر سے حقیقی اور طویل المعیاد تعلق قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

گروپ ٹیب اور گروپ جوائن بٹن

group tab

گروپ ٹیب میں تمام گروپس کو ایک جگہ اکھٹا کردیا جائے گا۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کے ساتھ گروپس فیس بک کے تجربے کا قلب بن جائیں گے۔ اسی طرح جوائن گروپ بٹن بھی ویب سائٹس میں ایمبیڈ کیا جاسکے گا جس سے لوگ آسانی سے سوشل نیٹ ورک سے باہر رہتے ہوئے گروپس جوائن کرسکیں گے۔

کلیئر ہسٹری

clear history

یہ ویب براﺅزر کی ہسٹری صاف کرنے جیسا فیچر ہے تاہم فیس بک میں یہ ذرا مختلف ہوگا۔ اس سے صارفین سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی براﺅزنگ ہسٹری صاف کرسکیں گے، یعنی آپ نے وہاں کیا کچھ کلک کیا، کونسی ویب سائٹس پر گئے، مگر اس کے ساتھ ساتھ ایپس کا ڈیٹا بھی صاف کیا جاسکے گا۔

میسنجر ری ڈیزائن

message redesign

فیس بک اپنی میسنجر ایپ کو ری ڈیزائن کرکے اس کا استعمال آسان بنانا چاہتی ہے، مارک زکربرگ کے مطابق ری ڈیزائن سے اس ایپ کو استعمال کرنے کا تجربہ زیادہ بہتر ہوجائے گا۔

اے آر کیمرہ ایفیکٹس

ar camere effects

فیس بک کی جانب سے میسنجر میں اگیومینٹڈ رئیلٹی ایفیکٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے، یعنی لوگ میسنجر کے کیمرے سے اپنے چہروں کو مختلف فلٹرز سے بدل سکیں گے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.