فیس بک کی ٹھگ

Facebook logo

سرگودھا (ٹاپ نیوز) فیس بک جو دو دلوں بنانے کا باعث بن رہی ہے وہیں عاشق لٹ بھی رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے رہائشی عاصم کو فیس بک پر دوستی مہنگی پڑگئی اور لڑکی نے ملنے کے بہانے بلا کر لوٹ لیا۔

چکوال کے رہائشی عاصم بلال کی فیس بک پر لڑکی سے دوستی ہوئی جس نے اسے سرگودھا کے علاقے پھلروان ملنے کے بہانے بلایا جہاں لڑکی کے رشتہ داروں نے عاصم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے عاصم بلال نے مقدمہ درج کرنے کے لئے پھلروان پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لڑکی نے اپنی والدہ کے ہمراہ منصوبہ بندی کے تحت مجھے بلایا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مجھے لوٹ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.