فیشن ویک میگزین پر حجاب کا راج

curtain

گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے میں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین نے حجاب پہنا۔

مساجد پر حملے کے بعد نہ صرف نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حجاب پہنا بلکہ وہاں کی خاتون صحافیوں، پولیس اہلکار اور عام خواتین نے بھی حجاب پہن کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

تاہم اس سے قبل عالمی سطح پر حجاب کے خلاف تحریک دکھائی دیتی تھی اور یورپ کے متعدد ممالک میں خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی بھی عائد کی گئی۔

vogue arbia اپریل کے شمارے میں پہلی بار سر ورق پر تین باحجاب سیاہ فام ماڈلز کی تصویر دے کر نئی تاریخ رقم کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی عالمی فیشن میگزین کے سرورق پر بیک وقت تین باحجاب ماڈلز کی تصویر دی گئی۔

ساتھ ہی ووگ عربیہ نے بیک وقت سیاہ فام ماڈلز کو سرورق کی زینت بنا کر ایک اور تاریخ رقم کی اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ ایک ساتھ تین سیاہ فام ماڈلز کو جگہ دی گئی۔

اس سے قبل ووگ عربیہ میں باحجاب ماڈلز کو سرورق کی زینت بنایا جا چکا ہے، تاہم اس وقت صرف ایک ہی ماڈل کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔

تینوں ماڈلز نے خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: ووگ عربیہ



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.