قطرکے بارے میں حیرت انگیزمعلومات ۔۔۔ محمد اقبال

qatar

قطر کے بارے میں ایسی معلومات قارئین کی نذر جو پہلے شائد آپ کے علم میں نہ ہوں۔
٭ قطر کی 99 فیصد آبادی دارالحکومت دوہا میں رہتی ہے۔
٭ قطر جغرافیائی لحاظ سے ایسے مقام پر ہے جہاں قدرتی آفات کا خطرہ سب سے کم ہے۔
٭ قطر میں پہاڑ نہیں۔ ملک کی اوسط بلندی 28 میٹر ہے۔ سطح سمندر سے اس سے کم بلندی صرف مالدیپ کی ہے۔ ملک میں کوئی جنگل بھی نہیں۔
٭ قطر میں دو مردوں کے مقابلے میں ایک عورت ہے کیونکہ معیشت کا دار و مدار مہاجرین پر ہے جو زیادہ تر مرد ہیں۔
٭ ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد فی کس سالانہ آمدنی کے ہوتے گزشتہ برس قطر کو دنیا کا امیر ترین ملک قرار دیا گیا۔
٭ قطر میں مردوں کا روایتی لباس ثوب ہے جبکہ عورتوں کا عبایا۔
٭ قطر کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ لیکوئی فائیڈ نیچرل گیس(ایل این جی ) پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔
٭ ملک کے حمد بین الاقوامی ائیرپورٹ میں سالانہ پانچ کروڑ مسافروں کی آمدورفت کے اہتمام کی گنجائش ہے ۔یہ دنیا کے دس سب سے بڑے ائیرپورٹس میں شامل ہے۔
٭ ماضی میں قطریوں کی بڑی تعداد کا ذریعہ معاش سمندر میں غوطہ لگا کر موتی نکالنا اور اسے بیچنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.