لاہور شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور چرپ ٹیکنالوجیز میں معاہدہ

pitb

لاہور(ٹاپ نیوزاردو )لاہورشہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور چرپ ٹیکنالوجیز مل کر کام کریں گے۔ اس حوالے سے ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور سی ای او چرپ ٹیکنالوجیز آصف حسین نے دستخط کئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ نئے نظام کے تحت شہر میں ایئرکوالٹی سنسرز‘ ویسٹ بن سنسرز اور سٹریٹ لائٹ سنسرز سمیت دیگر سمارٹ سٹی ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور مینجمنٹ ممکن بنائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.