لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

lift

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) عمارتوں کی بلندی میں اضافے کی وجہ سے سیڑھیاں چڑھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے خاص طور پر بیمار افراد تو چند منزلوں سے اوپر نہیں جا سکتے۔ ایسے میں لفٹ کی ضرورت زیادہ شدت سے محسوس کی گئی۔ انسانی زندگی کو سہل بنانے والی بہترین ایجادات میں لفٹ بھی ایک ہے۔انجینئرز نے لفٹ کے ساتھ بہت سے تجربات کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی رہی ہے۔
لفٹ میں موسیقی یا آئینہ نصب کرنا بھی انجینئرز کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔ لفٹ میں آئینے کو میک اپ چیک کرنے یا سیلفی لینے کے لیے نہیں لگایا گیا۔ اس میں آئینے کی تنصیب کی کہانی کچھ مختلف ہے۔

جب لفٹ ایجاد ہوئی تھی تو اس میں آئینے نصب نہیں ہوتے تھے۔ایسے میں لفٹ میں کھڑے افراد خلاؤں میں تکتے رہتے یا بے حس و حرکت کھڑے رہتے ۔ جب لفٹ میں کھڑے ان افراد کو بظاہر کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا تو ان کے ذہن میں لفٹ کے گرنے کے خیالات آتے رہتے اور وہ خوفزدہ ہوجاتے۔ اس خوف پر قابو پانے کے لیے انجینئرز نے لفٹ میں آئینہ لگا دیا۔ اس آئینے نے لوگوں کی توجہ لفٹ کے گرنے کے خوف سے ہٹا کر آئینے میں خود کو دیکھنے پر مرکوز لگادی۔

اس کے علاوہ لفٹ میں سوار افراد ایک چھوٹے سے باکس نما کمرے میں کھڑے ہونے پر خود کو محصور تصور کرتے۔ آئینے لوگوں کا یہ محصوری خوف بھی دور کرتے ہیں۔ آئینے لفٹ میں ایک واہمہ بنا دیتے ہیں، جس سے لفٹ کافی چوڑی لگتی ہے۔

اگلی بار جب آپ لفٹ میں آئینے میں اپنا میک اپ درست کریں، اپنے بال سنواریں یا سیلفی لیں تو یاد رکھیے گا کہ یہ آئینے اس کام کے لیے نہیں ہیں بلکہ آپ ان آئینوں سے یہ اضافی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.