لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے: چئیرمین نیب

chairaman nab

لاہور (ٹاپ نیوز) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جاوید اقبال نے لاہور آفس میں میگا کرپشن مقدمات پر بریفنگ دینے کے بعد کیا

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ افسران فیس کی بجائے کیس پر توجہ دیں، میگا کرپشن کے مقدمات کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کو بھجوائے گئے تمام مقدمات پر من وعن عمل کرتے ہوئے انھیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدعنوانی ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.