ماڈل رباب شفیق کی موت کیوجہ سامنے آگئی

model rubab shafiq

کراچی (ٹاپ نیوز) ماڈل رباب شفیق کی موت کیوجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 22 فروری کو کراچی کے مواچھ گوٹھ قبرستان سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی، لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تو نوجوان لڑکی کی شناخت رباب شفیق کے نام سے ہوئی۔

اہلخانہ کے مطابق رباب دو دن سے گھر سے غائب تھی اور اپنے دوست عمر کے ساتھ کہیں گئی تھی۔ پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کی تو معلوم ہوا ہے کہ عمیر، رباب کو گلزار ہجری میں واقع اتائیوں کے ایک کلینک لے گیا جہاں حمل ضائع کرنے کے دوران رباب کی موت واقع ہوگئی۔اس سنگین جرم کے بعد خاتون اتائی، اس کا اسسٹنٹ اور رباب کے دوست عمر نے لاش کو گاڑی میں رکھا اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں پھینک دی جبکہ واپسی پر ثبوت چھپانے کےلیے رباب کا موبائل بھی پھینک دیا۔

واردات کے بعد عمر کراچی سے فرار ہوگیا تاہم تفتیش کے بعد خاتون اتائی اور اس کے اسسٹنٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم کو عمر کی گرفتاری کیلئے صوبے سے باہر جانے کی اجازت تاحال نہیں مل سکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.