ماں بننے سے کیریئر متاثر نہیں ہوگا بلکہ مثال بننا چاہتی ہوں:ثانیہ مرزا

sania mirza

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری تو دیدی گئی تھی مگر اب ثانیہ مرزا گاہے بگاہے اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماں بننے سے ان کا ٹینس کیریئر متاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے آپ سٹارہوں یا نہ ہوں۔ ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔ شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.