ماہرہ خان بھی میدان میں کود پڑیں

mahira khan

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی کتاب کیا شائع ہو رہی ہے ہر کوئی اس میں حصہ ڈالتا چلا جا رہا ہے۔ اب پاکستانی خوبرہ اداکارہ ماہرہ خان بھی میدان میں کود پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی پہلی اہلیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما نے وقت کے ساتھ مردوں اور عورتوں کے لیے خوبصورت مثال قائم کی۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’جمائما نے خوبصورت مثال قائم کی ہم کس طرح اس طریقے کو اپنا سکتے ہیں؟‘۔

واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.