ماہرہ خان کی ثانیہ مرزا کو دعائیں

sania khan with mahira khan

کراچی (شو بز رپورٹ) اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ ماضی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں وہ وقت یاد آرہا ہے، جب وہ اذلان کو گود میں اٹھایا کرتی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے سب بچوں کی اچھی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے بیٹے کے لیے بھی دعا کریں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.