متنازع اداکارہ کی شادی کب ہو گی؟

rakhi sawant

ممبئی (ٹاپ نیوز) متنازع اداکارہ نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بے باک اور تنازعات میں گھری اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بدھ کے روز دعوت نامہ ارسال کرتے ہوئے اعلان کیا۔انسٹا گرام پر شیئر ہونے والے دعوت نامے کے مطابق رکھی ساونت دپیک لال سے 31 دسمبر 2018 کو لاس اینجلس کے مقام پر شادی کریں گی، مرکزی تقریب میں صرف اہل خانہ اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔

بعد ازاں دپیک لال جو انڈیا کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہں انہوں نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا۔
بھارتی میڈیا ’انڈین ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے شادی کی تصدیق کی اور کہا کہ ’بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ہے تو ہم نے بھی سوچا اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’دپیک نے مجھے شادی کی پیش کش ایک پروگرام کے دوران کی جس کے بعد میں نے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کرنے کے بعد حامی بھری اور پھر تاریخ طے ہوگئی‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.