مجھے ان کی رتی برابرپروا نہیں۔: متھیرا

متھیرا

لاہور (ٹاپ نیوز) اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے۔ لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہراتے ہیں جو ظلم ہے۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ ہونا چاہیے۔ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پروا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.