محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیوں کی واپسی

fatima jinnah car

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محترمہ فاطمہ جناح کی 1955 کی کیڈیلیک سیریز 62 کنورٹیبل اور 1965 کی مرسڈیز بینز 200، جو ان کے رکھوالوں کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے باعث تباہی کا شکار تھیں، انہیں اصل حالت میں بحال کرکے قائد اعظم ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جسے فلیگ سٹاف ہاؤس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ان گاڑیوں کو باضابطہ طور پر حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کے حوالے کیاجائے گا جہاں انہیں اپنے نئے گلاس کے بنے گیراج میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان کے بانی محسن اکرام، جنہوں نے ان گاڑیوں کی بحالی کے لیے اقدامات کیے۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان گاڑیوں پر نمائش سے قبل تھوڑا سا مزید خوبصورتی پر کام کیا جائے گا۔ فاطمہ جناح کی کیڈیلیک گاڑی پوری طرح سے تیار ہے تاہم مرسڈیز بینز کے لوگو کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میرے حساب سے یہ 98 فیصد تیار ہے کیونکہ اب بھی اس کے آگے لگنا والا سٹار موجود نہیں ہے۔
ان گاڑیوں کی نمائش کے لیے گیراج کو قائد اعظم ہاؤس کے آرکیٹیکچر کے حساب سے بنایا گیا ہے اور اس کی تعمیر میں اس ہی پتھر کا استعمال کیا گیا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.