مخدوم جاوید ہاشمی کےالیکشن نہ لڑنے کی وجہ سامنے آگئی

javed hashmi

ملتان (خصوصی رپورٹ) الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،ا پنے فیصلے سے متعلق پارٹی رہنمائوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں ہے، تاہم پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے نبھاؤں گا۔ تاہم سیاسی تجزیہ کاروں اور پنڈتوں کا کہنا ہے کہ مخدوم صاحب جیسے سئنیر سیاست دان ایسے ہی الیکشن لڑنے سے دستبردار نہیں ہو رہے، ان کا معاملہ بھی جہانگیر ترین جیسا معلوم ہوتا ہے۔ پارٹی میں ان کی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو پا رہی اور اسی وجہ سے وہ اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی الیکشن کمپین میں بھرپور حصہ لوں گا اور اپنی جماعت کیلئے ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاؤں گا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.