مردوں کوماموں بنانے والی دلہن کی 16 شادیاں

marriage

کالا باغ (خصوصی رپورٹ) خوبرو نوسربازشہناز نامی لڑکی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر 16 شادیاں رچا لیں۔ شادی کے بعد گھر لوٹ کر رفو چکر ہو جاتی۔ یہ بھید تب کھلا جب لڑکی نے 16ویں شادی کچھ تندر خیل کے رہائشی محبوب خان سے رچائی۔ تفصیلات کے مطابق کالا باغ کے نواحی علاقہ میانہ والا کی 28 سالہ لڑکی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر 16 شادیاں رچا لیں۔ یہ بات کالا باغ کے علاقہ کچھ تندر خیل کے رہائشی محبوب خان نے بتائی ۔

محبوب خان نے بتایا کہ ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ لڑکی کا باپ مختلف شہروں میں شادی کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد ڈھونڈ کر ان تک پیغام پہنچاتا ہے۔ خواہش مند ان کے گھر رشتہ لے کر جاتا ہے تو وہ لڑکی کو کنواری ظاہر کر کے پروگرام کے مطابق اڑھائی تین لاکھ روپے کی رقم اور 5 تولے کے زیورات دلہے سے لکھوا لیتا ہے اور فوری شادی کر دی جاتی ہے لیکن کچھ ماہ بعد ہی شہناز اپنے شوہر سے ناراض ہو کر سامان سمیت اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاتی ہے اور پھر دوسری جگہ شادی کا پروگرام بنایا جاتا ہے۔ اس طرح اب تک یہ حسینہ شادی کے نام پر مختلف شہروں کے 16 افراد کو لوٹ چکی ہے۔

متاثرین میں ونجاری گلا خیل کا رہائشی غلام محی الدین، ترگ کا امیر محمد، سرکیہ عیسیٰ خیل کا زبر نواز، سلطان خیل کا نور محمد، نور پور تھل خوشاب کا لیاقت علی اور کچھ تندر خیل کا محبوب خان شامل ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.