مردہ شخص آخری رسومات کے وقت اچانک زندہ ہو گیا

funeral

اسونسیون (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے کے گاؤں سانتا ٹریسا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں مرنے والا نوجوان اپنی ہی آخری رسومات کےلیے منعقدہ تقریب کے دوران گھر پہنچ گیا۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے غیر یقینی حالت میں نوجوان کو خوش آمدید کہا اور اس موقعے پر نہایت جذباتی اور حیران کن مناظر دیکھنے کو ملے۔

برازیل کی سرحد کے قریب واقع پیراگوئے کے ایک نواحی دیہات سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل کسی کام کے سلسلے میں اپنے گھر سے نکلے تھے تاہم وہ واپس گھر نہیں لوٹے تو گھر والے پریشان ہوگئے جب کہ اسی دوران پولیس کو ایک مکمل جلی ہوئی لاش ملی جسے یوآن رامون کے اہل خانہ نے غلطی سے شناخت کرکے آخری رسوم کی تیاری شروع کردی اور عین اسی وقت یوآن رامون گھر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پیراگوئے کے اس علاقے میں منشیات فروشوں کے کئی گروہ کام کر رہے ہیں جن کے درمیان قبضے اور طاقت کےلیے جھڑپیں جاری رہتی ہیں اور قتل وغارت گری یہاں معمول کی بات ہے۔

اسی وجہ سے یوآن رامون کے تین دن غائب رہنے کے بعد ایک جلی ہوئی لاش ملنے پر اہل خانہ نے یقین کرلیا کہ یہ لاش یوآن رامون ہی کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور ملنے والی لاش کس کی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.