مسلح افواج اورعوام کی قربانیوں سےامن قائم ہوا:آرمی چیف

army chief

راولپنڈی (ٹاپ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بہتری کے لیے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ تعلیم، صحت، پانی، بجلی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان بارڈر پر بلوچستان میں بار لگانے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو تقویت دینے میں قبائلیوں کا تعاون قابل قدر ہے۔ باڑ سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا اور نسٹ کوئٹہ کے کیمپس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کردیا۔ مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کے باعث ملک میں دیرپا امن قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہوکر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔آئینی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے پاک فوج ملک کا دفاع کرے گی۔ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا سب کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل محنت اور کردار سازی سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.