ملئےدنیا کےمعمر ترین وزیر اعظم سے

mahatir mohammad

کوالالمپور (خصوصی رپورٹ) ملائیشیا کے نو منتخب حکمران مہاتیر محمد 92 برس کی عمر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد دنیا کے معمر ترین وزیراعظم بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں مہاتیر محمد نے 2016 کے بعد سیاسی میدان میں انٹری دیتے ہی بڑی کامیابی اپنے نام کی اور ساتھ ہی دنیا کے معمر ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے ملک بھر میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کی اور بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیا۔ تاثر یہی تھا کہ مہاتیر محمد کو شکست ہو گی لیکن نتائج اس کے برعکس نکلے۔عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد سابق وزیر اعظم کے حامیوں نے پورے ملک میں فتح کا جشن منایا۔

مہاتیر محمد نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جی جی میں ابھی زندہ ہوں، میں انتقامی سیاست کا قائل نہیں اور ملک میں قانون کی بحالی چاہتا ہوں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.