ملالہ نے کمرے میں کس کی تصویرلگا لی

ملالہ یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کے کمرے میں لگائی گئی تصویر کی جب سے خبریں سامنے آئی ہیں تب سے ہی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ وہ شخصیت کون ہے۔ ملالہ نے خودہی اس سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دیواروں پر پوسٹرز یا تصاویر لگانے کا شوق نہیں ہے، تاہم ان کے کمرے میں ایک شخص کی تصویر آویزاں ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ ان کے یونیورسٹی کے کمرے کی دیوار پر پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ایک تصویر آویزاں ہے۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ کو رواں ماہ جنوری کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس کتاب کو ایمازون سے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے، اس کتاب کو ملالہ نے خود لکھا ہے۔ اس سے قبل وہ اپنی سوانح حیات بھی لکھ چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.