ملالہ یوسفزئی کا جھوٹ پکڑا گیا

malala yousafzai pics

لاہور(۔ٹاپ نیوز اردو) ملالہ یوسفزئی جھوٹی نکلی۔ ان کا یہ جھوٹ پکڑا گیا کہ انہوں نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی۔

 دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ی خبر آئی کہ ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کرلی جبکہ یہ جھوٹ تھا جو پکڑا گیا۔اب ملالہ یوسف زئی نے سچ بتا دیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ درحقیقت ابھی ان کا ریجویشن مکمل نہیں ہوا۔یہ غلط فہمی یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک ٹوئٹ سے ہوئی تھی جس میں ملالہ یوسفزئی کی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں گریجویشن مکمل کرنے کی مبارک باد دی گئی تھی۔

جس کے بعد ملالہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ‘ابھی4 امتحانات باقی ہیں، مگر پھر بھی شکریہ’ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین کا انتخاب کیا تھا۔

یوٹیوب نے یہ ویڈیو اپنی کلاس 2020 کے حوالے سے جاری کی تھی۔ملالہ یوسف زئی کی مختصر خصوصی ویڈیو کو یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

اس ویڈیو کے ساتھ ملالہ یوسف زئی کی تعلیم مکمل ہونے کی بات پر انہیں دنیا بھر سے دیگر اہم شخصیات نے بھی مبارک باد دی۔

یوٹیوب کے کلاس 2020 منصوبے کے تحت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے رواں سال یونیورسٹیز سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ سے خصوصی خطاب میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم کے ذریعے دنیا کو تبدیل کرنے کا بھی کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.