ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات، اخراجات جان کر ہوش اڑ جائیں

election 2018

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ اس الیکشن پر متوقع خرچ کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے جو پچھلے الیکشن کی نسبت425فیصد زیادہو گا۔ تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات پر 21 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے اور25 جولائی کو ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہوں گے۔

2018 کے انتخابات کے لئے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد لگایاگیاہے۔ خصوصی فیچرز والے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سیکورٹی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پولنگ عملے کی خصوصی تربیت اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باعث 25 جولائی کے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے۔

2013 کے انتخابات کی نسبت 2018 کے انتخابات پر 425 فیصدزیادہ اخراجات ہوں گے، 2013 کے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ 9 لاکھ 47 ہزار 802 روپے اخراجات اٹھے تھے، 2008 کے عام انتخابات پر 1 ارب 84 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 560 روپے خرچ ہوئے تھے، 2002 کے انتخابات پر 1 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ 39 ہزار 773 روپے جبکہ 1970 کے انتخابات میں 4 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے تھے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.