موبائل صارفین کے لئے خوش خبری

mobile

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) موبائل صارفین کے لئے خوش خبری۔ پندرہ روز گزر جانے کے بعد بھی 100 پر 100 پر بیلنس ملے گا۔ کوئی کٹوٹی نہیں ہو گی۔ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہو اجس میں ٹیلی کام کمپنیوں کا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پرایف بی آر حکام نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کے لیے کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی، کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ ادارہ اب بھی ٹیکس کاٹنے یا نہ کاٹنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کرے گا، ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں خود فیصلہ کرنا ہے، ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیاں ہی سپریم کورٹ میں جوابدہ ہوں گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.