مودی سرکارکی غنڈہ گردی، مسلمانوں کامقبرہ مندر میں تبدیل

mandar

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کا مسلمانوں پر ایک اوروار۔ دہلی میں تغلق دور کے مقبرے گمٹی کو مندر میں تبدیل کردیا جبکہ اس سارے معاملے پر مودی سرکار نے چپ سادھ رکھی ہے۔
نئی دہلی میں بی جے پی کے انتہا پسندوں کا راج برقرار ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے تغلق دور کا مقبرہ مندر میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے نئی دہلی کے صفدر جنگ انکلیو کے علاقے ہمایوں پور میں واقعہ گمٹی مقبرے کا پہلے رنگ تبدیل کیا پھر اس میں مورتیاں رکھ دیں۔
ریاستی انتظامیہ ہندو انتہا پسندوں کے سامنے بے بس ہے۔ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کہتے ہیں انہیں اس بارے میں علم نہیں وہ متعلقہ حکام سے کہیں گے کہ جانچ پڑتال کے بعد اس معاملے پر رپورٹ دی جائے۔
ریاستی حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق گمٹی مقبرہ ریاست کی سات سو سڑسٹھ محفوظ تاریخی عمارتوں میں شامل ہے اور اس مقبرے کو یادگار کا درجہ دیا گیا ہے مگر اب یہ یادگار مندر میں تبدیل میں ہوچکی ہے اور اس کا نام شیوبھولا مندر رکھ دیا گیا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.