موٹاپے کا نهایت آسان علاج

موٹاپے کا علاج

کیا آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور موٹاپے کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ یا بڑھتے وزن سے پریشان ہیں؟تو اس سے بچنے کے لیے ڈائیٹنگ کی بجائے بس وزن کرنے والا ایک سکیل گھر لے آئیں۔ یہ دعویٰ یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جارجیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وہ افراد جو روزانہ اپنا وزن کرتے ہیں، وہ اپنے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھتے ہیں یا موٹاپے سے نجات پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ جو لوگ اپنے جسمانی وزن سے آگاہ رہتے ہیں ان میں اسے کنٹرول کرنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ وزن کرنے کی عادت لوگوں میں موٹاپے پر قابو پانے میں مدد دینے والی عادات جیسے تھوڑی بہت ورزش یا اپنی غذا کا خیال رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اس کے مقابلے میں وزن کو نظرانداز کرنے والے افراد بہت جلد جسمانی وزن میں اضافہ کرلیتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران 18 سے 65 سال کی عمر کے 111 افراد کا تجزیہ نومبر 2017 سے جنوری 2018 کے درمیان کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنا وزن برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنا وزن کرنے کے عادی نہیں ہوتے ان کا وزن 2 ماہ کے عرصے کے دوران ڈھائی کلوگرام تک بڑھ گیا۔اس کے مقابلے میں روزانہ اسکیل پر کھڑے والے افراد اپنا وزن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

بعد ازاں محققین نے ان رضاکاروں کو 14 ہفتے تک اپنا وزن کرنے کا سلسلہ روزانہ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور معلوم ہوا کہ ان اس عرصے میں اپنا وزن کچھ کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے مقابلے میں اپنا وزن نہ کرنے والے افراد کا وزن اس عرصے میں مزید بڑھ گیا۔

نوٹ: موٹاپا پاکستان میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ ہر تیسرا شخص موٹاپے کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ بعض لوگ بہت کم کھاتے ہیں لیکن پھر بھی موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں اور موٹاپے کی وجہ تلاش کرتے پھرتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ موٹاپے کی وجہ تلاش کرنے کے بجائے اپنے معمولات زندگی پر نظر دوڑائیں اور خاص کر ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں اور گاہے بگاہے اپنے معالج سے بھی رجوع کریں تاکہ انہیں جلد افاقہ ہو سکے۔




Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.