نئے پاکستان کے معمار میٹرک پاس نکلے

zardari and fazal ul rehman

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے سب سیاست دانوں کا کچا چٹھا کھول کے رکھ دیا۔ عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں سیاستدانوں کے اثاثوں کے بعد ان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی میں خود کو ڈپلومہ ہولڈر ظاہر کیا ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن میٹرک پاس ہیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گریجویٹ ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس انگریزی میں ماسٹر ڈگری ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2010 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاست میں ماسڑز کیا ہوا ہے۔

اسی طرح امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ماسٹرڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم بی اے کر رکھا ہے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پاس ایل ایل بی کی ڈگری ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.