نائی کی دکان پر کام کرنے کیلئے با ہمت لڑکی

girl barber

دنیا میں ایسی کئی بیٹیاں ہیں جو اپنے والدین کی ذمہ داریاں بالکل بیٹوں کی طرح پورا کرتی ہیں، ایسے ہی ایک انوکھی مثال بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک علاقے میں ملتی ہے۔ 18 سالہ جوتی کمار اور ان کی 16 سالہ بہن نیہا اپنے والد کی نائی کی دکان سنبھال رہی ہیں لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ والد کی دکان کو چلانے کے لیے دونوں نے لڑکوں کا روپ دھار لیا ہے۔

دونوں بہنوں نے 2014 میں اپنے والد کی نائی کی دکان اس وقت سنبھالی جب ان کے والد فالج کا شکار ہوکر محتاج ہو کر رہ گئے تھے، اس وقت یہ دونوں بہنیں کم عمر تھیں یعنی جوتی کی عمر 13 جب کہ نیہا کی عمر محض 11 برس تھی۔ ان کے گھر کا چولہا جلنے کا واحد ذریعہ والد کی دکان تھی یہی وجہ تھی کہ دونوں بہنوں نے اپنی تعلیم کو ترجیح دیے بغیر گھر کے لیے والد کی نائی کی دکان کو چلانے کا فیصلہ کیا۔ جب جوتی اور نیہا نے والد کی نائی کی دکان دوبارہ سے کھولی تو دونوں کو کئی افراد کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں مرد حضرات کے غلط برتاؤ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.