نابینا شخص کا انوکھا ریکارڈ

blind man

ٹوکیو (ٹاپ نیوز) نابینا شخص نے انوکھا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے بغیر قیام کیے 2 ماہ میں بحرالکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا، 52 سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14 ہزار کلومیٹر کا سمندری سفر طے کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40 فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز جس کو مکمل کرنے کے لیے انہیں دو مہینے کا عرصہ لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بتایا گیا کہ سمندری راستوں کی رہنمائی کے لیے ان کے ہمراہ امریکی جہاز ران (سمندری راستوں کی آگاہی رکھنے والا) ڈاگ اسمیتھ تھے۔واضح رہے کہ میٹشر ویو الوموٹ نے آخری مرتبہ 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ان کی کشتی وہیل سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی تھی، تاہم جاپانی ملٹری نے ریسکیو کرکے انہیں بیس پر پہنچایا تھا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.